اوکاڑہ: مہنگی بجلی ،گیس و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکس گردی کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے میں بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی ، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز نئے ٹیکسز اور بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ۔

انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی 5 روپے فی یونٹ حکومت نے بجلی مہنگی کردی ہے جو کہ عوام پر سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کے الیکشن سے پہلے 300 یونٹ کا وعدہ کرنے والے آج 200 یونٹ پر قوم کا خون چوس رہے ہیں۔

جب بھی اس ملک کے عوام کے حقوق کی بات ہوگی تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی۔پورا ملک اس وقت مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔

پورے ملک میں مایوسی کی کیفیت ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ تیار کیا گیا جو ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔ہم اپنی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف لیکر آنا ہوگا۔

Leave a reply