اوکاڑہ :پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار

اوکاڑہ کے شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) پولیس ناکام ،عوام چوروں کے رحم وکرم پر،عدم تحفظ کا شکار
اوکاڑہ میں مختلف مقامات پر چوری کی وارداتیں تھانہ اے ڈویژن کی حدود گلشن آرائیاں کی رہائشی خاتون معراج بی بی کے رقبہ ایم اے جناح روڈ اوکاڑہ سے 3 ملزمان وقاص، کاشفاور عبدالزاق لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کاٹرانسفارمر اور الیکٹرک موٹر چوری کر کے لے گئے- فیض آباد کے رہائشی محنت کش ظہورالحق کی سائیکل اکبر روڈ سے نا معلوم ملزم چوری کر کے لے گیا-

منصور اباد کے رہائشی عرفان کی موٹر سائیکل کمپنی پارک کے باہر سے نامعلوم چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 43 فور ایل کے رہائشی قربان کی موٹر سائیکل فیصل آباد روڈ سے نا معلوم چوری لے گئے-تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود چک نمبر 55 ٹو ایل کے رہائشی عرفان کا 60 ہزار روپے مالیت کا بکرا نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-

تھانہ سٹی رینالہ خورد کی حدود تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے نا معلوم ملزمان چک نمبر 10ون ار کے رہائشی غلام رسول کی موٹر سائیکل چوری کر کے لے گئے-چک نمبر 2ون ایل کے رہائشی ارشد کی موٹر سائیکل سبزی منڈی رینالہ سے نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے-تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی حدود موضع کھرل کلاں کے رہائشی مشتاق کی موٹر سائیکل نا معلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے

تھانہ بصیرپور کی حدود مو ضع رکن پورہ کے رہائشی یوسف ولد احمد دین کے گھر سے نا معلوم ملزمان 2 موٹر سا ئیکلیں چوری کر کے لے گئے ۔56 اے ڈی سے سرفراز رمضان کا موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی پپلی پہاڑ زخیرہ سے دن دیہاڑے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔پولیس نے صرف مقدمات درج کر لئے ہیں لیکن چوروں ڈاکوؤں کو ٹریس کرکے پکڑنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے –
اوکاڑہ کے شہریوں نے وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

Leave a reply