اوکاڑہ :آرپی او ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )آرپی او ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا
تفصیل کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس تحفظ مرکز کا قیام* ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید نے پولیس تحفظ مرکز کا افتتاح کیا
آئی جی پنجاب کے ویژن کےمطابق ٹرانسجینڈرز ۔گھریلو و جنسی تشدد کے شکار افراد اور دیگر کمزور طبقات کی فوری داد رسی و قانونی معاونت کے لیے ڈی پی او آفس میں پولیس تحفظ مرکز قائم کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح آر پی او ساہیوال ریجن محبوب رشید میاں نے ڈی پی او منصور امان کے ہمراہ کیا۔ اس مرکز میں پولیس خدمت مرکز کی تمام آن لائن سہولیات میسر ہونگی۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آر پی او ساہیوال نے کہا کہ تحفظ مرکز کے قیام کا مقصد ایسے تمام افراد کو معاونت فراہم کرنا ہے جو کسی بھی وجہ سے تھانہ میں آنے سے کتراتے ہیں۔ اس مرکز میں گونگے بہرے افراد کی سہولت کے لیےاشاروں کی زبان سمجھنے والے سٹاف کی تعیناتی کے ساتھ خواجہ سرا کیمینوٹنی سے ایک پڑھے لکھے فوکل پرسن کو بھی وکٹم سپورٹ آفیسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ ٹرانسجیندڑز کمیونٹی کو تحفظ کا احساس ہو۔ یہ فوکل پرسن متاثرہ افراد اور پولیس کے مابین پل کا کردار ادا کریں گے۔ جبکہ اس عمل میں اٹھارہ سے زائد این جی اوز کو شامل کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی طبقہ سے متاثرہ فرد کی رہنمائی اور معاونت ہو سکے۔ اسی سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے مشورہ سے نشہ کے عادی افراد کے علاج معالجہ کے لیے ہسپتال 10 بیڈز مختص کروائے گئے ہیں۔ اسکے ساتھ ساتھ مستحق اور غریب افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے لیے اوکاڑہ ضلعی بار کے ساتھ ایم او یو بھی سائن کیا گیا ہے جس کے تحت جو افراد قانونی معاملات میں فیس دینے کی استطاعت نہیں رکھتے ان کو مفت قانونی امداد فراہم کی جائے گی۔ آر پی او ساہیوال محبوب رشید کا کہنا تھا کہ آئ جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں من و عن عمل کیا جا رہا ہے ریجن کے تینوں اضلاع میں پولیس تحفظ مرکز بنائے جا رہے ہیں۔

Leave a reply