اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پنجاب کالج اوکاڑہ کی جانب سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا .
پنجاب کالج اوکاڑہ کی جانب سے جناح اسٹیڈیم اوکاڑہ میں سالانہ کھیلوں کے شاندار مقابلہ جات کا اہتمام کیا گیا تقریب کا افتتاح پروفیسر محمد عرفان الحق ڈائریکٹر کالجز ایڈمنسٹریشن، پروفیسر محمد سلیم طاہر پرنسپل پنجاب کالج اوکاڑہ اور مہمان خصوصی چیرمین کسان بورڈ پاکستان چوہدری یاسین نے کیا آپنی نوعیت کی منفرد اور شاندار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمد عرفان الحق ڈائریکٹر پنجاب کالجز اوکاڑہ نے دور حاضر میں نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کی ضرورت و اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور نوجوانوں کی جسمانی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور کھیلوں کو صحت و تندرستی کے ساتھ ذہنی صلاحیتوں کے لیے ضروری قرار دیا گیا مہمان گرامی چیرمین کسان بورڈ چوہدری یاسین نے بھی تقریب سے اظہار کرتے ہوئے پنجاب گروپ آف کالجز اوکاڑہ کی طرف سے منعقدہ کھیلوں کی اس شاندار تقریب کو خوب سراہا اور تقریب کی انتظامیہ کو ایسی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے
Shares:








