اوکاڑہ ،پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،علاقہ کی ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے ،پولیس کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھی فائرنگ کردی

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )پولیس مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،علاقہ کی ناکہ بندی ،ڈاکوؤں کا تعاقب جاری
تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی رینالہ پولیس اور ڈاکوؤں میں ستگھرہ روڈ پر مقابلہ ہوا ، ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھ کر ڈاکوؤ ں نے سیدھی فائرنگ کردی ،فائرنگ کے نتیجہ میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ڈاکوؤں کا تعاقب جاری

Leave a reply