اوکاڑہ :سدھو موسے والا کا سالانہ ختم کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار

اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)سدھو موسے والا کا سالانہ ختم کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار
سدھو موسے والا( انڈین سنگر)کے سالانہ ختم اوکاڑہ میں کروانے کا دعویٰ دار ملزم گرفتار ملزم نے ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا اعلان کیا تھا
تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم شرجیل کو گرفتار کر لیا شرجیل سدھو موسے والا کا فین ہے اس نے سوشل میڈیا پر سدھو موسے والا کے سالانہ ختم میں بدمعاشوں اور جٹ برادری کو شرکت کی دعوت دی تھی،ملزم نے ختم کے بعد ہوائی فائرنگ کا خاص پروگرام ترتیب بھی دے رکھا تھا۔واقعہ پر ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے مقامی پولیس کو ملزم گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا جس پر کم عمر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ مصروف کاروائی ہے۔

Comments are closed.