اوکاڑہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا ڈی ایچ کیو کا دورہ
وزٹ کے دوران سیکرٹری ہیلتھ علی جان خاں نے ہسپتال کے وارڈز اورہسپتال فارمیسی میں ادویات کا معائنہ کیا۔
ہسپتال کی صفائی ستھرائی کو مزید بہتر کرنے کے احکامات جاری کیں، ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام سہولتیں فراہم کی جائیں اس دوران
ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آئے لواحقین کے مسائل بھی سنے، سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹروں کی ڈیوٹی رجسٹرڈ کو بھی چیک کیا۔سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ دوران ڈیوٹی غیر حاضر ڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کسی بھی ڈاکٹر کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Shares:








