اوکاڑہ :فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. ڈی پی او
اوکاڑہ باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر ۔فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا.ڈی پی او
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان نے طیب سعید شہید پولیس لائنز میں تمام مسالک کے علما ء اکرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان کی فضاء میں انتشار پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھو ں سے نمٹا جائیگاتمام مسالک ہمارے لیے قابل احترام ہیں کسی بھی شخص کو مذہبی منافرت،وال چاکنگ اور شرانگیز تقریروں کی کسی بھی قیمت پر اجازت نہیں دی جائے گی ڈی پی او اوکاڑہ نے علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان قائم کرنے کے لیے اگر ہمیں آخری حد تک بھی جاناپڑا تو ہم جائیں گے۔علماء کرام کو چاہیے کہ معاشرہ میں بھائی چارہ کی فضاء قائم کرنے کے لیے مسجد کے منبر سے لوگوں کو امن ومحبت کے پیغام دیں تاکہ ایک دوسرے مسلک کے خلاف شرانگیزی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ ضلع کے امن وامان اور مسلکی ہم آہنگی کی مثالیں دوسرے اضلا ع دیتے ہیں شرانگیزتقریریں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔اوکاڑہ کی عوام اور علماء کرام بھی اس بات کو ہرگز برادشت نہیں کریں گے کہ ضلع اوکاڑہ کا امن خراب ہو۔جس پر علماکرام نے کہا ہم انتظامیہ کے ساتھ ہیں اور ہم کسی بھی ایسے فعل کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ہمارے شہر کا امن خراب ہواور ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم کسی کو بھی ضلع اوکاڑہ کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وفد نے کہاکے ہمیں ڈی پی اواوکاڑہ کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر پور اعتماد ہے جس طرح انہوں نے شب وروز محنت کرکے ضلع اوکاڑہ کو امن کا گہوارہ بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عمل درآمد کیا جائے گا خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی حکومت پنجاب کی جانب سے جن مقررین پر پابندی عائد ہے انھیں اوکاڑہ کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی مجالس سے خطاب کی اجازت دی جائے گی۔میٹنگ کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے خصو صی دعا کی گئ۔