اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ٹی ایل پی کی کال پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے
اوکاڑہ میں بھی ٹی ایل پی کی کال پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں بھی ٹی ایل پی کی کال پر پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی تمام بڑے بازار بند رہے جن میں حق بازار صدر بازار ریل بازار اور کچہری بازار کے ساتھ چھوٹے بازاروں میں بھی تاجروں نے شٹر ڈاون ہڑتال کی اندرون شہر کے بڑے بازاروں میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی تمام دوکانیں بند رکھی گئیں تحریک لبیک کی جانب سے مہنگائی کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی گئی تھی تحریک لبیک نے ریلی کا انعقاد کیا ریلی میں لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگائے گئے ریلی میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومت مہنگائی کم کرنے کے ساتھ پٹرول کی قیمت میں بھی کمی کرے

Shares: