اوکاڑہ:مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام ,فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کردیا

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام ,فوڈ اتھارٹی نے گوشت تلف کردیا

فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 5من مضر صحت گوشت کی سپلائی ناکام بنادی،2ملزمان پکڑ کر حوالہ پولیس کر دیئے گوشت تلف کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ چونگی سٹاپ ہیڈ سلیمانکی روڈ پر ایک گاڑی نمبر ACU 705 کو روک کر چیک کیا۔

انسپکشن کے دوران گاڑی میں مردہ گائے کا مضر صحت گوشت پایا گیا جو دیپالپور اور اوکاڑہ میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔

فوڈ سیفٹی ٹیم نے مردہ گوشت موقع پر تلف کردیا۔اور 2 ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا ۔اور پولیس تھانہ حویلی لکھا نے فوڈ اتھارٹی آفیسر کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مردار گوشت کا کاروبار کرنے والے انسانی صحت پر برے اثرات مرتب کرتے ہیں ایسے عناصر معاشرے کے ناسور ہیں۔

خوراک کے نام پر گھنانا کاروبار کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Comments are closed.