اوکاڑہ : پروفیسر ساجد رشید اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات

:اوکاڑہ باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پروفیسر ساجد رشید اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر تعینات
پنجاب یونیورسٹی میں ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز ، پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، کو اوکاڑہ یونیورسٹی کا تیسرا وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔
پروفیسر ساجد نے یونیورسٹی آف ونڈسورکینیڈا سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ وہ پنجاب یونیورسٹی میں مختلف اعلی تعلیمی و انتظامی عہدوں پہ فائز رہے جن میں کنڑولر امتحانات، ریذیڈنٹ آفیسر، ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز اور ممبر سنڈیکیٹ قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے بیشتر مقامی و بین الاقوامی ریسرچ ایوارڈز بھی حاصل کیے۔
اوکاڑہ یونیورسٹی میں تعیناتی کے پہلے دن اساتذہ اور انتظامی افسران سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ساجد نے یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے گزشتہ وائس چانسلرز، پروفیسر زکریا ذاکر اور پروفیسر واجد، کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کی تعلیمی و انتظامی بہتری کےلیےان کی پالیسیوں کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ وہ یونیورسٹی کی رینکنگ بہتر کرنے اور یہاں پہ عملی تحقیق کے کلچر کو فروغ دینے کےلیے کام کریں گے تاکہ یونیورسٹی ملک کو درپیش مختلف معاشرتی اور معاشی مسائل کے مثبت حل پیش کرنے کےقابل ہو سکے۔

Comments are closed.