اوکاڑہ :ڈپٹی کمشنر کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ۔ اس موقع پر انہوں نے سبزیوں کے نرخ اور ان کی کوالٹی چیک کی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کی دستیابی پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے

گراں فروشی کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا جائز منافع تاجروں کا حق ہے لیکن گراں فروشی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے افسران و عملہ کو ہدائیت کی کہ سبزی منڈی اور اور عام مارکیٹ میں مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نرخ ناموں کی لسٹ ہر دکان پر موجو د ہونی چاہیے اور افسران و عملہ اس پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں ۔

انہوں نے سبزی منڈی میں قائم کسان پلیٹ فارم کا بھی دورہ کیا اور سبزی منڈی میں خریداری کے لئے آنے والے صارفین سے سبزیوں و پھلوں کی قیمتوں اور کوالٹی بارے بھی دریافت کیا ۔

ڈپٹی کمشنرڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے ہدایت کی کہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی باقاعدگی سے نگرانی کی جائے بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء ضروریہ کے نرخ نامے آویزاں کئے جائیں

انہوں نے ہدایت کی کہ تمام پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں ضلع میں اشیاء ضروریہ کے سٹاک پر گہری نظر رکھی جائے دوسرے شہروں کی ہول سیل مارکیٹوں سے اوکاڑہ میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو بھی روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے

ضلع کے کسی بھی علاقہ میں بھی پھلوں و سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی فراہمی اور دستیابی ہر صورت میں یقینی ہونی چاہیے ۔

Leave a reply