اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )الخدمت ویلفئیر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں دکھی انسانیت کی خدمت کے تحت صاحب حثیت شخصیات کے تعاون سے ایک” دیوار مہربانی” پراجیکٹ کا افتتاح کیا گیا تقریب میں علاقہ کی معتبر شخصیات نے شرکت کی .
تقریب میں مقررین نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس نفسا نفسی کے دور میں عظیم ہیں وہ انسان جو دکھ کی گھڑی میں دکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں ۔ وہ معاشرے میں غریبوں کی دعائوں کے زیر اثر رہتے ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کی جستجو کرتے ہیں
اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ضیاءاللہ چوھدری نے الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام پراجیکٹ ” دیوار مہربانی ” کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت ویلفئیر کونسل کی طرف احسن اقدام ہے جس سے معاشرے کے ان مستحق افراد کی مشکلات میں کمی واقع ہو گی۔
اس موقع پر سماجی شخصیات سید ندیم جعفری سجاد خالق لکھوی ، سیٹھ محمد آصف ، کے علاؤہ سماجی ، فلاحی ، رفاعی ، کاروباری حضرات ودیگر شخصیات موجود تھیں ۔
اس موقع پرسماجی شخصیت پیر سید ندیم جعفری نے شرکاء کو بتایا کہ یہ پراجیکٹ عرصہ سے جاری تھا مگر کچھ وجوہات کی بنا پر اس کو آگے نہ بڑھایا گیا۔ اب صاحب حثیت لوگوں کے تعاون سےاس کو دوبارہ بحال کردیا گیا ہے ۔
اب اسی طرح یتیم ، غریب ، سفید پوش ، مستحق افراد بلا خوف و خطر یہاں سے اپنی ضرورت کی اشیاء حاصل کرسکیں گے