اوکاڑہ ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) سرکار کسانوں کو اپنا حق دےاور گندم ریٹ 5000 کرے۔چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ
تفصیلات کے مطابق چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان کے صدر چوہدری شوکت علی چدھڑ نے پاکستان کسان بورڈ کے رہنماؤں صوبائی صدر چوہدری محمد عرفان بھنڈاری اور صوبائی چیئرمین چوہدری محمد یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کی گندم خریداری پالیسی کسان دشمنی کے مترادف ہے صرف 6 ایکڑ کے مالک کسان کو خریداری پالیسی کے تحت باردانہ کی فراہمی کے حوالے سے درخواستیں وصول کی گیں ہیں جنکی تعدار اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے
نگران حکومت نے ایک طرف زیادہ رقبہ پر گندم کی فصل کی بجائی کرکے کریڈٹ لینے کی کوشش کی تو دوسری جانب بیرون ملک سے گندم درآمد کرکے ناصرف ملکی زرمبادلہ پر ڈاکہ ڈالا اور کسان کو معاشی طور پر تباہ کردیا اب موجودہ حالات میں گندم کی وافر مقدار ملک میں موجود ہے جبکہ حکومت محدود پیمانے پر خریداری کرنا چاہتی ہے جو کہ ملکی کسان کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی
حکومت فوری طور پر اس حوالے سے نظر ثانی کرے اور گندم خریداری پالیسی کو تبدیل کیا جائے، گندم خریداری کا ہدف 50 لاکھ ٹن مقرر کیا جائے اور گندم کی امدادی قیمت 5000 روپے فی من مقرر کی جائے
انہوں نے کہا کہ چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگریکلچر پاکستان اور پاکستان کسان بورڈ حکومت کو خبردار کرتا ہے کہ اگر دو دنوں کے اندر حکومت پنجاب نے واضح پالیسی اختیار نا کی پنجاب کے کسان اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے سڑکوں پر نکلیں گے اور لاہور پنجاب اسمبلی سمیت وفاقی اداروں کے گھیراؤ سے گریز نہیں کریں گے
ان حالات میں کسانوں کا استحصال کسی صورت قابل قبول نہیں ہے لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور کسانوں کے مسائل کا فوری ازالہ کرے اس موقع پر ضلعی صدر پاکستان کسان بورڈ رانا تنویر اختر ،تحصیل صدر دیپالپور ملک سلطان احمد اور تحصیل صدر رینالہ خورد محمد نواز بھٹی سمیت کسان رہنماؤں کی کثیر تعداد موجود تھی.