مزید دیکھیں

مقبول

اوکاڑہ: غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ(نامہ نگارملک ظفر) غیر معیاری ادویات فروخت کرنے والوں...

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ

کراچی: سونے کی قیمت میں اضافہ بدستور جاری ہے...

اوکاڑہ :ورلڈ فارسٹ ڈے پر’پلانٹ فار پاکستان’مہم کا آغاز، 3 ہزار پودے لگائے گئے

اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ورلڈ فارسٹ ڈے کے موقع پر پپلی پہاڑ فارسٹ پارک میں محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام "پلانٹ فار پاکستان” کی افتتاحی تقریب اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے پودا لگا کر اس مہم کا باضابطہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی، سی ای او ایجوکیشن محمد یوسف، ڈی ای او سیکنڈری شکیل احمد رضوی، ریسکیو 1122 اور محکمہ جنگلات کے افسران و عملہ، اساتذہ کرام، طلباء اور شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ تقریب میں ماس پلانٹیشن کے تحت محکموں کے افسران، ریسکیو اہلکاروں اور طلباء نے فارسٹ پارک میں 3 ہزار پودے لگائے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابراہیم ارباب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت مند ماحول کے حامل ممالک کے کم از کم 25 فیصد حصے پر جنگلات ہونے چاہئیں، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ شرح صرف 6 فیصد ہے۔ انہوں نے گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی نے کہا کہ ورلڈ فارسٹ ڈے پر سرکاری محکموں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو شجرکاری مہم کا حصہ بنانا حکومت پنجاب کا بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں "پلانٹ فار پاکستان ڈے” کے موقع پر 91580 پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے تمام شہریوں سے پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کے مشن میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔

تقریب کے اختتام پر ورلڈ فارسٹ ڈے کے سلسلے میں آگاہی واک بھی کی گئی۔

ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانیhttp://baaghitv.com
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں