اوکاڑہ :ورلڈ ملیریا ڈے کے سلسلہ میں سیمینار اورآگاہی واک کا انعقاد کیاگیا

اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اوکاڑہ کے دفتر میں ورلڈ ملیریا ڈے کے سلسلہ میں ایک سیمنیار ہوا جس میں سی ای او ڈاکٹر سیف اللہ نے شرکاءکو ملیریا بخار کی علامات کے متعلق بتایا اور کہا کہ ملیریا کے مریضوں کے لیے تمام ہسپتالوں میں مفت ٹیسٹ اور علاج کی سہولت موجود ہیں۔ سیمینا ر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سیداعجاز احمد شاہ ملیریا کی علامات اور بچاؤ کے طریقے بتاتے ہوئےکہا کہ ملیریا خطرناک بیماری ہے مگر قابل علاج ہے اس موقع پر چوہدری اصغرعلی سی ڈی سی آفیسر نے بتایا کہ ملیر یا کی بیماری کو ختم کرنے کے لیے مچھر کی افزائش کی جگہ اور تالاب وغیرہ جہاں مچھر کی افزائش ہوتی ہے ان جگہوں پرلاروی سائیڈ نگ مکینیکل ریموور سے کم کیا جاسکتا ہے۔
سیمینار کے اختتام پر سی ای او ڈاکٹر سیف اللہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر سید اعجاز شاہ کی قیادت میں ورلڈ ملیریا ڈے کے حوالہ سے آگاہی واک کا آغاز کیا گیا جس میں محکمہ صحت کا عملہ اور معزز شہریوں نے شمولیت کی۔ واک سی ای او دفتر سے شروع ہوئی اور ٹینک چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔

Leave a reply