اوکاڑہ یونیورسٹی اورضلع کی تینوں تحصیلوں میں 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا

اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )اوکاڑہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افئیرز کی جانب سے یوم تکیبر کے سلسلہ میں ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی کے سکیورٹی عملے، اسٹاف اور ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ یوم تکیبر پاکستان کی ایٹمی دفاعی صلاحیت کی تاریخ میں سب سے اہم سنگ میل کی حثیت رکھتا ہے۔

ریلی کے شرکاء نے اسلامی ریاست کے ناقابل تسخیردفاع کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پرجوش نعرے لگائے۔ شرکاء نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یہ دن نہ صرف پاکستان کی دفاعی تاریخ میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاست میں بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔ ہمیں یوم تکیبر بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانا چاہیے۔

ڈائریکٹر اسٹوڈنٹ افئیرز ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارا دفاع نا قابل تسخیر ہے۔ ہمیں اپنے سائنس دانوں اور افواج پہ فخر ہونا چاہیے جنہوں نے اس کو ممکن بنایا۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کی ہدایت پر 28 مئی یوم تکبیر کی مناسبت سے ضلع کی تینوں تحصیلوں تحصیلوں میں آگاہی واکس کا اہتمام کیا گیا، مرکزی آگاہی واک ڈی سی آفس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر کی زیر قیادت کی گئی،

اس موقع پر مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران، سول سوسائٹی اور شہریوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، واک میں ملی نغمے بجائے گئے اور شرکاء نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے،

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان ایٹمی قوت اور نا قابل تسخیر طاقت بن کر ابھرا، پوری قوم پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے محسنوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،

یوم تکبیر ملکی سالمیت کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، یوم تکبیر وطن عزیز کے دفاع کے لیے تجدید عہد کا دن ہے، ملک کی سالمیت و سر بلندی کے لیے ہر مکتبہ فکر کو اپنا مخصوص کردار ادا کرنا ہوگا۔

Leave a reply