اوکاڑہ باغی ٹی وی(ملک ظفرنامہ نگار )پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن،گرانفروشوں کوجرمانے
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر پرائس مجسٹریٹس ان ایکشن رواں ماہ پرائس مجسٹریٹس نے گرانفروشوں ذخیرہ اندوزوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف چھاپے مارے گئے ،24 لاکھ 95 ہزار 500 روپے کے جرمانے،99ایف آئی آر درج کروائیں اور 81 افراد کو پابند سلاسل کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ آفیسر آئی پی ڈبلیو خالد جاوید بھٹی اور سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر افضال حسین بلوچ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایات پر پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس چیک کر رہے ہیں پھلوں سبزیوں اور کریانہ کی اشیاء کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات جاری و ساری ہیں ضلع میں اشیاء خورونوش کی سپلائی اور ڈیمانڈ کے میکانزم پر بھی گہری نظر رکھی ہوئی ہے تاکہ ضلع میں کسی بھی چیز کی کمی نہ ہو سکے ۔
Shares: