اولی رابنسن کے ایک اوور میں 43 رنز ،کاؤنٹی چیمپئن شپ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

0
121
Ollie Robinson

کاؤنٹی چیمپئن شپ میں انگلش فاسٹ بولر اولی رابنسن کے ایک اوور میں 43 رنز بن گئے ،اولی رابنسن نے 43 رنز دے کر کاؤنٹی چیمپیئن شپ کی تاریخ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

انگلش کاؤنٹی چیمپئن شپ میں لیسٹر شائر اور سسکس کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فاسٹ بولر اولی رابنسن نے ایک اوور میں 43 رنز دے دیئے،لیسٹر شائر کے بیٹر لوئیس کمبر نے اولی رابنسن کے اوور میں 6 چوکے اور 2 چھکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اوور میں تین نوبالز بھی شامل تھیں،کاؤ نٹی چیمپئن شپ میں نو بال کے 2 رنز کا قانون ہے، اس لیے اوور میں 3 نو بالز کے 6 رنز بھی بیٹنگ ٹیم کو ملے،کمبر نے رابنسن کے اوور سے قبل 56 گیندوں پر 72 رنز بنائے تھے جب رابنسن بولنگ کے لیے آئے تو انہوں نے 65 گیندوں پر 109 رنز بنالیے،اولی رابنسن نے 2021 میں ڈیبیو کیا تھا اور انگلینڈ کی جانب سے 20 ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔

یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا مہنگا ترین اوور ہے،اس سے قبل 1990 میں نیوزی لینڈ کے ڈومیسٹک سیزن میں رابرٹ وینس نے 23 گیندوں کے اوور میں 77 رنز دیے تھے،اس اوور میں 17 نو بالز شامل تھیں۔

برطانوی اخبار میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق نمبر آٹھ پر بلے بازی کرتے ہوئےکمبر نے چوتھے دن واقعی ایک حیران کن کھیل پیش کیا تاکہ چیمپیئن شپ کی ایک اننگز میں بین سٹوکس کے 17 چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیں۔ اس دوران فرسٹ کلاس کی تاریخ میں کسی انگلش کھلاڑی کی طرف سے تیز ترین ڈبل سنچری انہوں نے مکمل کی،ان کے آؤٹ ہونے سے قبل انہوں نے لیسٹر شائر کو شکست کے دہانے سے ایک شاندار فتح تک پہنچا دیا۔ انہوں نے آسٹریلیا کے ناتھن میک اینڈریو کی ایک گیند کو وکٹوں پر مار دیا، لیکن اس سے قبل انہوں نے 127 گیندوں پر 243 رنز بنا لیے تھے۔ اوپنر رشی پٹیل کے 41 رنز ٹیم کے مجموعی سکور 445 میں دوسرا بہترین سکور تھا،سرے کے ایلکس ٹیوڈر نے 1998 میں ایک اوور میں 38 رنز دیے تھے جس میں سے لنکاشائر کے اینڈریو فلنٹوف نے 34 رنز بنائے تھے۔

رواں ہفتے کے اوائل میں انگلینڈ کے سپنر شعیب بشیر نے سرے کے خلاف ووسٹرشائر کی جانب سے بولنگ کرتے ہوئے 38 رنز دیے تھے، جس میں سب سے زیادہ نقصان ان کے ساتھی بین الاقوامی کھلاڑی ڈین لارنس نے پہنچایا تھا،سسیکس کے کپتان جان سمپسن فوری طور پر سٹمپ کے پیچھے اپنی پوزیشن سے اس 27 سالہ نوجوان کی غیر معمولی کارکردگی کا اعتراف اور تعریف کرنے کے لیے بھی آئے۔ میزبان ٹیم نے دوپہردو بجکر 45 منٹ تک 18 رنز سے جیت پر مہر ثبت کر دی تھی۔

اس 27 سالہ کھلاڑی نے صرف 100 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی، جس سے یہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری بن گئی،یہ اس لحاظ سے بھی زیادہ قابل ذکر واقعہ تھا کیونکہ یہ 2024 میں کمبر کی آٹھویں چیمپیئن شپ میں شرکت تھی،تاہم لیسٹر شائر نے آخری دن کے تیسرے اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، جس کے بعد وہ آئے اور انہوں نے مزید 320 رنز بنائے۔

لنکن شائر میں پیدا ہونے والے اس کھلاڑی نے اننگز کے 59 ویں اوور میں رابنسن کی شارٹ بال حملوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مسلسل آٹھ گیندوں پر چوکے لگائے، جن میں تین نو بال پر بھی شامل تھے،کمبر جنہوں نے اس سے قبل کیریئر میں صرف ایک سنچری بنائی تھی اور 30 میچوں میں 24.65 کی اوسط سے رنز بنائے تھے، نے کہامیں نے صرف مثبت ہونے کی کوشش کی اور دیکھا کہ کیا ہوگا مجھے تھوڑی بہت خوش قسمتی ملی ہے لیکن آپ کو اس کی ضرورت ہوتی ہے،سسیکس کے تمام کھلاڑیوں نے مجھے مبارک باد دی اور کہا کہ میں ہارنے والی ٹیم میں شامل ہونے کا مستحق نہیں تھا۔ یہ ان کی مہربانی تھی .

Leave a reply