وزیرِاعظم شہباز شریف کی عمان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش

0
40
pm omann

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات ہوئی ہے
وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسقط کے ضلع وادیِ کبیر میں امام بارگاہ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی،وزیرِاعظم نے شہید پاکستانیوں کی میتوں کی واپسی، زخمیوں کے علاج کیلئے عمان کے تعاون کو سراہا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے عمان کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تعاون کی پیشکش کی،وزیرِاعظم نے سلطان ہیثم بن طارق کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ملاقات میں وزیرِاعظم نے سلطان عمان کیساتھ عید الاضحیٰ و عید الفطر پر ٹیلیفونک رابطوں کا ذکر کیا، وزیرِاعظم کی طرف سے سلطان ہیثم بن طارق کو دورہِ پاکستان کی دعوت کا اعادہ کیا گیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مشترکہ تاریخ، عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔

وزیرِاعظم نے تجارت، توانائی، دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہارکیا،وزیرِاعظم نے تجارت و سرمایہ کاری میں تعاون کیلئے وفد کو دورہِ پاکستان کی ترغیب پر سفیر عمان سے اظہارِ تشکر کیا اور کہا کہ باہمی طور پر مفید نتائج کے حصول کیلئے عمان کے وفد کو مکمل تعاون فراہم کریں گے۔

سفیر نےعمان کے سلطان کی طرف وزیرِاعظم شہباز شریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،سفیرِ عمان نے پاکستان کیساتھ تجارتی و سرمایہ کاری کے تعلقات مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ کیا.

Leave a reply