خلیجی ملک عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے لیے اب تک کا بہترین رہائشی منصوبہ متعارف کرا دیا، جس کے تحت کاروباری حضرات صرف 2 لاکھ عمانی ریال دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔

عرب اخبار کے مطابق عمان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور ہنرمند افراد کو راغب کرنے کے لیے 10 سالہ ’گولڈن رہائشی پروگرام‘ کا آغاز کیا ہے، جو عمان کے ویژن 2040 اصلاحات کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد سیاحت، صنعت اور تجارت کو فروغ دینا ہے۔یہ منصوبہ "پائیدار کاروباری ماحول” کے عنوان سے ہونے والی تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ حکام کے مطابق یہ پروگرام نجی شعبے کی ترقی، روزگار کے مواقع بڑھانے اور علم کے تبادلے میں مددگار ثابت ہوگا۔

پروگرام کی خصوصیات

کم از کم 2 لاکھ عمانی ریال (5 لاکھ 20 ہزار امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو 10 سالہ قابلِ تجدید رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا۔یہ اجازت نامہ عمر یا تعداد کی شرط کے بغیر بیوی بچوں اور قریبی رشتہ داروں کے لیے بھی ہوگا۔سرمایہ کاروں کو ایئرپورٹ پر فاسٹ ٹریک سروسز، تین گھریلو ملازمین رکھنے اور مخصوص علاقوں میں جائیداد خریدنے کا حق بھی حاصل ہوگا۔

پروگرام کے لیے اہل سرمایہ کاری کے 7 طریقے

دو لاکھ عمانی ریال سے زائد سرمایہ کے ساتھ کمپنی قائم کرنا۔سیاحتی کمپلیکس میں جائیداد خریدنا۔دو سال سے زائد میعاد کے سرکاری ترقیاتی بانڈز رکھنا۔دو لاکھ عمانی ریال سے زائد کی فہرست شدہ ایکوئٹی میں سرمایہ کاری۔پانچ سالہ فکسڈ بینک ڈپازٹ رکھنا۔کم از کم 50 عمانی ملازمین کے ساتھ کمپنی بنانا۔غیر ملکی سرمایہ کاری قانون کے تحت کمپنیوں کی نامزدگی۔

عمانی وزارتِ تجارت، صنعت و سرمایہ کاری کے مطابق یہ پروگرام لاجسٹکس، سیاحت اور قابلِ تجدید توانائی جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کو فروغ دے گا۔انویسٹرز سروسز سینٹر کی ڈائریکٹر جنرل نسیمہ بنت یحییٰ البلوشی نے کہا کہ گولڈن رہائش منصوبہ صرف اجازت نامہ نہیں بلکہ "مواقع، استحکام اور بہتر زندگی” کا وعدہ ہے، کیونکہ عمان 2024 کے کوالٹی آف لائف انڈیکس میں چوتھے نمبر پر رہا ہے۔

افغانستان زلزلہ،زلمی فاؤنڈیشن کا ایک کروڑ روپے امداد کا اعلان

ٹک ٹاک نے وائس نوٹس اور میڈیا شیئرنگ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

برطانیہ نے قاہرہ میں سفارتخانہ عارضی طور پر بند کردیا

عدالت نے ڈکی بھائی کے ریمانڈ میں چوتھی بار توسیع کردی

Shares: