عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین

0
47

مقبوضہ بیت المقدس:عمان کے مفتی اعظم کی اسرائیلی جیل سے فلسطینیوں کے فرار کی تحسین ،اطلاعات کے مطابق سلطنت عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے کل منگل کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اسرائیل کی سخت سیکیورٹی والی جیل ’جلبوع‘ سے چھ فلسطینی قیدیوں کی سرنگ کے ذریعے فرار کی تحسین کرتے ہوئے ان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں علامہ الخلیلی نے کہا کہ ہمیں ان فلسطینی قیدیوں کی تحسین کرنی چاہیے جنہوں نے خوفناک اسرائیلی عقوبت خانے سے فرار کی کامیاب کوشش کرکے اسرائیل کویہ پیغام دیا کہ اسیران اپنی رہائی کےلیے کچھ بھی کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ چھ فلسطینی اسیران کا فرار اللہ کی نصرت کا نتیجہ ہے۔ اللہ کی فتح اور نصرت قریب ہے اور ہم سب اس کی نصرت کے منتظر ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ چھ ستمبر کوجنین شہر سے تعلق رکھنے والے چھ فلسطینیوں نے اسرائیل کی جلبوع جیل سے سرنگ کے ذریعے فرار کی  کامیاب کوشش کی۔ اسرائیلی فوج انہیں تلاش کررہی ہے تاہم ابھی تک ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے

خیال رہے کہ پیر کے روز اسرائیلی قابض حکام نے اعلان کیا کہ تھا کہ 6 فلسطینی قیدی ملک کے شمال میں واقع گیلبوہ کی ہائی سکیورٹی اسرائیلی جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ انہوں نے اپنے سیل میں ، جیل کی دیوار کے نیچے سرنگ کھودنے کے لیے کچن کے اوزار استعمال کیے۔

انسانی حقوق تنظیموں کا کہنا ہے کہ 23 ​​اسرائیلی قیدیوں اور حراستی مراکز کے اندر تقریبا 4،850 فلسطینی قیدی ہیں جو انتظامیہ کی جانب سے بد سلوکی اور سخت حراستی حالات سے دوچار ہیں۔

Leave a reply