سوشل میڈیا پر نفرت نفرت انگیز تقریر کا معاملہ ، اینکر پرسن عمر عادل کے خلاف این سی سی آئی اے کی کارروائی جاری ہے
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے نفرت انگیز تقریر پر ملزم کو دوسرا نوٹس جاری کر دیا گیا،نوٹس میں کہا گیا کہ ملزم عمر عادل اپنے ریکارڈ کے ہمراہ نیشنل کرائم ایجنسی لاہور میں ہیش ہو، تمام ثبوتوں کے ساتھ 21 اگست کو ملزم کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا، اس سے قبل بھی ملزم کو پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے گے،سائبر کرائم ایجنسی کے نوٹس کے باوجود ملزم ڈاکٹر عمر عادل پیش نہ ہوا، سائبر کرائم ایجنسی کی جانب سے دوسرے نوٹس پر نہ پیش ہونے پر سخت کاروائی کا بھی عندیہ دیا گیا، درخواست طلعت محمد کے خلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز تقریر پر دی.