ضروری ہے کہ ہم آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ، چیف جسٹس

0
46

چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار جسٹس کوئٹہ پہنچ گئے، آج سے دو بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

کوٹئہ چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری کی نئی تعمیر شدہ عمارت میں پہنچے جہاں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے استقبال کیا ۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا ء بندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل کو پولیس کے چاق چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا چیف جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس جمال خان مندوخیل نے بلڈنگ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جسٹس عمر عطاء بندیال نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالی ہمیں صحیح معنوں میں انصاف فراہم کرنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ سچائی اور دیانت داری کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے ،امن اور سکون کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا،ایک دوسرے کےساتھ اختلافات کو دورکریں آئین کے مطابق قومی اداروں کا تحفظ ہمارا فرض ہے ہم نے آئین کے مطابق فیصلے کرنے ہیں،ریاست کا وجود ماں کی طرح ہوتاہے ،تکلیف ہوتی ہے جب ڈسٹرکٹ عدلیہ کے لوگ نامناسب رویہ اختیار کرتے ہیں،ریاست کا کام شہریوں کی حفاظت کرنا ہے عدلیہ آئین کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے قانون کی برتری سے ہی ملک مستحکم اور ترقی کرتے ہیں ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم آئین کے تحت اداروں کا تحفظ کریں ،عدلیہ کیس کی نوعیت دیکھ کر آگے بڑھتی ہے بلوچستان کے لوگ اچھے اور محنتی ہیں،بلوچستان کو اُس کی جائز ترقی نہ مل سکی،یہاں سے اسلام آباد جانا کتنا مہنگا ہے ، جہاز کا ٹکٹ تو اب استطاعت سے باہر ہے، ہم نے سال ساڑھے 24 ہزار کیسز کا فیصلہ کیا، گزشتہ سالوں ہماری ٹینڈنسی بڑھ رہی تھی، رواں سال نہیں بڑھی، قانون کی بات لائیں ضرور سنیں گے،موجود ہ صورتحال میں سب کو اکھٹا ہوکر آگے چلنا ہوگا،وکلا کو ویڈیو لنگ کا استعمال کرناچاہیے ،

واضع رہے کہ آج پہلی مرتبہ کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت میں سپریم کورٹ کے دو بنچ کیسوں کی سماعت کریں گے بنچ نمبر 1 چیف جسٹس عمر عطاء بندیال اور جسٹس محمد علی مظہر اور بنچ نمبر 2 جسٹس یحیئ خان آفریدی اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل ہے سپریم کورٹ کے دونوں بنچوں نے کوئٹہ رجسٹری کی نو تعمیر شدہ عمارت میں کیسوں کی باقاعدہ سماعت شروع کر دی سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہےویڈیو لنک کے ذریعے پرنسپل سیٹ سے رجسٹری کے کیسز کی سماعت ہوسکے گی سپریم کورٹ بار کے بلوچستان سے نائب صدر کی جانب سے آج سپریم کوٹ کے چیف جسٹس اور دیگر جج صاحبان کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا۔

Leave a reply