عمر ایوب پارٹی عہدے سے مستعفی

سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا
0
140
omar ayoub

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عمر ایوب نے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا خط ٹوئٹ کیا جبکہ انہوں نے چیئرمین مرکزی فنانس بورڈ پی ٹی آئی کے عہدے سےبھی استعفیٰ دے دیا انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام خط تحریر کیا،عمر ایوب کے استعفے پر 22 جون 2024 کی تاریخ درج ہے۔

عمر ایوب نے خط میں کہا کہ مئی 2023 سے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے طور پر خدمات انجام دینا باعث اعزاز رہا، بےحد مشکور ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کیا، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے خدمات کا موقع دیا گیا۔

انہوں نے خط میں کہا کہ شاندار سپورٹ پر سینیٹر شبلی فراز،کورکمیٹی اور تنظیمی ممبران کا شکر گزار ہوں،میں سمجھتا ہوں کہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے ساتھ انصاف نہیں کرسکتا،مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے طور پر بھی نامزد کیا گیا، دونوں عہدے پوری توجہ کے متقاضی ہیں، پارٹی ڈھانچے کو منظم کرنے کے لیے سیکرٹری جنرل کا عہدہ کسی اور دیا جائے، کارکن کی حیثیت سے پی ٹی آئی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی :وہاب ریاض نے رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا …

مریم نواز کو دیکھتی ہوں تو وہ مجھے متاثر کرتی ہیں، میرا

بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات سامنے آئے تھے اور 21 ارکان قومی اسمبلی نے الگ گروپ بنانے کا عندیہ دیا تھا۔

Leave a reply