گوجرانوالہ کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ کے خلاف 9 مئی کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق، انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) کے جج کے تبادلے کے باعث کیس کی سماعت سیشن عدالت میں کی گئی۔سماعت کے دوران عمر ایوب، زرتاج گل اور احمد چٹھہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے احمد چٹھہ کی درخواستِ ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی۔
جبکہ عمر ایوب اور زرتاج گل کے وکیل کی جانب سے عدالت میں درخواست پیش کی گئی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ دونوں رہنما بیمار ہیں، اس لیے پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت میں 15 اگست تک توسیع کر دی۔
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس
برطانیہ کو ہجرت کے بحران کا سامنا، ایک سال میں 7 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ
یوکرین کا روس کی آئل تنصیبات اور ملٹری ایئر فیلڈ پر ڈرون حملوں کا دعویٰ