مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ آج وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے
kashmir

سری نگر:مقبوضہ جموں و کشمیر میں عمرعبداللہ وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لیں گے۔

باغی ٹی وی : حلف برداری کی تقریب میں کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے، عمرعبداللہ دوسری باراس منصب پر فائز ہونے جا رہے ہیں،نیشنل کانفرنس کی یہ حکومت کانگریس کی حمایت سے بنے گی جس نے انتخابات سے پہلے اتحاد کیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریب میں کانگریس کی جانب سے صدر ملکارجن کھڑگے اور راہل گاندھی (قائد حزب اختلاف)، مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی، تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن ، جھارکنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین اور پی ڈی پی کی محبوبہ مفتی اور عام آدمی پارٹی کے کنوینر اروند کیجریوال سمیت دیگر کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

لیسکو سب ڈویژن بہادر پورہ قصور خود کش بمبار کی طرح خطرناک

اس سے قبل وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا تھا کہ وہ نئی دہلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت کے ہوتے ہوئے آرٹیکل 370 کی بحالی ممکن نہیں ہے ملک میں کبھی نہ کبھی تو حکومت بدلے گی، کبھی نہ کبھی تو ایک نئی حکومت آئے گی اور ایسی حکومت آئے گی جس کے ساتھ بیٹھ کر ہم کم سے کم بات کر پائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی کی حکومت نے اگست 2019 میں انڈین آئین سے آرٹیکل 370 کا حذف کردیا تھا جس کے تحت اس کے زیرِ انتظام کشمیر کو نیم خودمختار حیثیت اور خصوصی اختیارات حاصل تھے۔

خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا شاندار اختتام،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم

Comments are closed.