اسلام آباد: اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے بیرسٹر گوہر، عمر ایوب و دیگر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے-
باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور دیگر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے کیسز کی سماعت کی، جہاں عمر ایوب، عامر ڈوگر اور عامر مغل کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
عدالت نے بیرسٹر گوہر اور شعیب شاہین کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، جبکہ ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر آج بھی دلائل نہ ہو سکے،عدالت نے کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کر دی بیرسٹر گوہر و دیگر کے خلاف تھانہ آئی-9 میں دو مقدمات درج ہیں۔
شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں پر ترمیمی فرد جرم عائد
دوسری جانب عمران خان کی جیل میں ملاقاتوں کے شیڈول کے بارے میں درخواست پر فیصلہ بھی محفوظ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت میں اس درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عمران خان کی ملاقاتوں کے شیڈول میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔
ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر








