پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔
باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ شالیمار تھانے کی پولیس نے رات ساڑھے 12 بجے بغیر وارنٹ ان کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور میری پارک کی ہوئی ٹویوٹا ہائی لکس ٹوئن کیبن ماڈل 2011 چوری کر لی۔
جہانگیر ترین نے پارٹی کا نام فائنل کر لیا
Islamabad Police from Shalimar Police Station raided my house again at approx 12:30 am 28.5.23 without a search warrant & stole my parked Toyota Hi Lux Twin Cabin Model 2011. Islamabad Police is indulging in illegal searches & now vehicle thefts. Members of the Judiciary, Civil…
— Omar Ayub Khan (@OmarAyubKhan) May 27, 2023
عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد پولیس غیر قانونی تلاشی اور اب گاڑیوں کی چوری میں ملوث ہے۔ عدلیہ کے ارکان، سرکاری ملازمین اور سفارت کاروں کو اپنی گاڑیوں کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ پولیس نے اس انتہائی مہنگائی کے دور میں اپنی تنخواہیں بڑھانےکے لیے گاڑیاں چوری کرنے کا سہارا لیا ہے مجھے اپنی چوری شدہ گاڑی کے لیے ایف آئی آر کہاں درج کرانی چاہیے؟ کیا میں چوروں سے چوروں کو پکڑنے کا کہوں؟-
افغان طالبان اور ایرانی فورسز کے درمیان جھڑپ، 3 افراد ہلاک
Everyone knows I am not in country but Rangers and Police (25-30 armed) has attacked my house in Islamabad at 1 am, broken doors and have kidnapped my younger brother.
— Mirza Shahzad Akbar (@ShazadAkbar) May 27, 2023
دوسری جانب سابق مشیرداخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ میں ملک میں نہیں ہوں 25 سے 30 پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ان کے گھر صبح ایک بجے پر چھاپہ مارا ہےانہوں نے دعویٰ کیا کہ اہلکار دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور ان کے چھوٹے بھائی کو لے گئے۔








