مزید دیکھیں

مقبول

گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں بانی اپووا ایم ایم علی کی سالگرہ کی پروقار تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

لاہور،سیالکوٹ(باغی ٹی وی+بیوروچیف) گورنر پنجاب سیکرٹریٹ میں معروف کالم...

بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

مودی سرکار کے تیسرے دورِ اقتدار میں اقلیتیں بالخصوص...

تمام بینک 3 مارچ کوعوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے...

نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خود کش دھماکا،مولانا حامد الحق شہید

نوشہرہ، دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک جامع مسجد میں دھماکا...

عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی،شہزاد اکبر

سابق مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی ۔

باغی ٹی وی: شہزاد اکبر نے سعودی ولی عہد کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحفے میں دی گئی گھڑی کے حوالے سے کہا ہے کہ میں عمر فاروق ظہور نامی شخص سے کبھی ملا اور نہ ہی فون پر بات کی میں ذاتی طور پر فرح گوگی کو بھی نہیں جانتا، ان سے کبھی ملاقات ہوئی نہ بات ،یہ سب کہانی گھڑی گئی-

سابق مشیر احتساب نے کہا کہ پہلے عمر فاروق ظہور نے بیان دیا تھا کہ میں نے زلفی بخاری کے فون کرنے کا بتایا، اب کہہ رہا ہے میں نے فرح گوگی کے فون کرنے کا بتایا، عمر فاروق ظہور ناروے میں پیدا ہوا مگر ناروے میں شہریت ختم کر دی گئی عمر فاروق نے ناروے میں ایک عمر رسیدہ خاتون سے کئی ملین کی رقم لوٹی ، اگر گھڑی کی کہانی اس شخص کے بیانیے پر کھڑی ہے تو عوام کو کہوں گا ’گُڈ لَک۔

عمران خان سے گھڑی خریدنے والےعمر فاروق عدالت میں پیشی کیلئے تیار

دوسری جانب گھڑی خریدنے کے دعوے دار عمر فاروق نے کہا کہ اس کیس میں گواہی کے لیے انہیں عدالت نے طلب کیا تو وہ پیش ہوں گے،اس وقت کے مشیر شہزاد اکبر نے رابطہ کیا اور فرح گوگی یہ گھڑی لے کر ان کے پاس آئيں، جب تصدیق کے لیے متعلقہ برانڈ کے شو روم سے رابطہ کیا تو وہاں سے پتا چلا کہ یہ اصلی گھڑی ہے جو سعودی فرمانروا نے آرڈر پر بنوائی تھی۔

باجوڑ خود کش دھماکا: حملہ آور کی تصویر پولیس نے حاصل کر لی