امریکا نے غیر ملکی شہریوں اور گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے ملک میں داخلے اور روانگی کے وقت بایومیٹرک اور چہرہ شناخت نظام لازمی قرار دے دیا۔

محکمۂ ہوم لینڈ سیکیورٹی کے مطابق نیا ضابطہ 26 دسمبر 2025 سے نافذ ہوگا، جس کا مقصد جعلی سفری دستاویزات اور ویزا کی خلاف ورزیوں کی روک تھام ہے۔یو ایس کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے مطابق اب ہر غیر امریکی شہری کی تصویر اور بایومیٹرک معلومات سرحدی پوائنٹس پر داخلے اور خروج دونوں موقعوں پر حاصل کی جائیں گی۔ عمر کی رعایتیں بھی ختم کر دی گئی ہیں۔یہ نظام تمام زمینی، سمندری اور فضائی راستوں پر نافذ ہوگا تاکہ ویزا سے زیادہ قیام کرنے والوں کا پتا چلایا جا سکے۔ حکام کے مطابق آئندہ پانچ سال میں یہ نظام تمام بڑے ہوائی اڈوں اور بندرگاہوں پر مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

دوسری جانب ماہرین نے اس اقدام کو شہری آزادیوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ چہرہ شناخت ٹیکنالوجی نسلی اقلیتوں کے خلاف امتیاز پیدا کر سکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ قدم سرحدی عمل کو تیز، محفوظ اور شفاف بنانے کے لیے ناگزیر ہے.

سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

محمد رضوان نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط سے انکار کر دیا

Shares: