اونچی اڑان کے بعد مارکیٹ سے ڈالر غائب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی ہے
ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوئی ہے، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 182روپے سے بھی تجاوز کرگئی ہے انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی
چھ روز قبل انٹربینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا تھا، جس کے بعد 181.73 روپے پرآ گیا تھا جو تاریخ کی بلند ترین سطح تھی اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری میں ملکی تجارتی خسارہ جنوری کے مقابلے میں 40 فیصد کم ہو کر 2 ارب 31 کروڑ ڈالر رہا فروری میں ملکی درآمدات 5 ارب 16 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جنوری میں ملکی درآمدات 6 ارب 31 کروڑ ڈالر تھیں
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر مارکیٹ سے غائب ، ڈالر کی ادائیگی کے لئے اضافی قیمت طلب کی جا رہی ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونا شروع ہو گیا ہے، ڈیلروں نے ڈالر مقررہ قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے، ڈالر مارکیٹ سے غائب ہونے کی فی الوقت کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تا ہم مارکیٹ میں اسوقت ڈالر کی قلت ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج ڈالر کی مارکیٹ میں قلت نظر آ رہی ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر سمگل کیا جا رہا ہے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافے اور روپے کی قدر میں کمی سے ادائیگیوں میں عدم تواز ن پیدا ہو گا بیرونی قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگیوں میں مزید اضافہ ہو گا








