ٹھٹھہ :گھارو میں "کے الیکٹرک” کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا

ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں "کے الیکٹرک” کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا
تفصیل کے مطابق گھارو میں کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں کورنگی ڈھائی نمبر آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے ماہر ڈاکٹر ظفر تاج کی نگرانی میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا انہیں ادویات کے ساتھ مفت چشمے بھی دیے گئے ،ڈاکٹر ظفر تاج نے بتایا کہ ہم مریضوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اگر آپریشن کی ضرورت ہے انکا فری میں آپریشن بھی کیا جائے گا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے لیے عہد کے نام سے اسکیم بھی متعارف کرائی گئی جس میں صارفین کو 75 پرسنٹ تک رعایت دی گئی اس موقع پر کیمپ پر سابق ایم پی اے امیر حیدرشاہ شیرازی اور جام احسان جوکھیہ پہنچے جہاں انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے میڈیکل کی سہولت اور بجلی کے بلوں میں 75 پرسنٹ رعایت کو ایک اچھا اقدام کہا اس موقع پر ایریا منیجر ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے جہاں آنکھوں کے ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں آنکھوں کے چیک اپ سے لیکر آپریشن کی سہولت دی جارہی ہے

Leave a reply