دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی-
باغی ٹی وی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں-
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سےپہلے نمبر پر براجمان ہوگئے،آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےبھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے اور کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان
https://x.com/TheRealPCB/status/1719648638279053646?s=20
دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
علاوہ ازیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔
آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …
فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئےپاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔
سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔
آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی
شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔