آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی 20 کی رینکنگ جاری کردی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ون ڈے بیٹرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہےبھارت کے شبھمن گِل بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں،روہت شرما ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے،بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے نمبر پر چلے گئے،ویرات کوہلی کا ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں چوتھا نمبر برقرار ہے، قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان ایک درجہ تنزلی کا شکار ہو کر 23 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
آئی سی سی نے ون ڈے میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے،پاکستان کے خلاف شاندار پرفارمنس کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بالر جیڈن سیلز نے لمبی چھلانگ لگائی ،وہ 24 درجہ ترقی کے بعد 33ویں نمبر پر آگئے،ویسٹ انڈیز کے اسپنر موتی بھی پانچ درجہ ترقی کے بعد 12ویں نمبر پر آگئے،اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد 13 ویں نمبر پر چلے گئے۔
یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج
آئی سی سی کی تازہ ترین ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں،بابر اعظم اور محمد رضوان، جو 2024 سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے باہر ہیں، ایک ایک درجہ تنزلی کے بعد بالترتیب 18ویں اور 20ویں نمبر پر آگئے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز دو درجے گر کر 32ویں اور صائم ایوب 559 پوائنٹس کے ساتھ 38ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اوپنر صاحبزادہ فرحان 64ویں، ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا 77ویں، فخر زمان 79ویں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث دو درجے گر کر 88ویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی میں بالرز کی بھی نئی رینکنگ جاری کردی ہے، قومی فاسٹ بولر حارث رؤف دو درجے ترقی کے بعد 575 پوائنٹس کے ساتھ 24ویں نمبر پر آگئے، جب کہ عباس آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ 572 پوائنٹس کے ساتھ 26ویں پوزیشن پر پہنچ گئے اسپنر صفیان مقیم اور لیفٹ آرم فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بھی بہتری حاصل کی، بالترتیب 33ویں اور 34ویں پوزیشن پر آگئے۔
معرکہ حق یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
اسپنرز محمد نواز اور ابرار احمد کی رینکنگ میں کمی ہوئی، نواز دو درجے گر کر 58ویں اور ابرار ایک درجہ تنزلی کے بعد 61ویں نمبر پر پہنچ گئے، شاداب خان ایک درجہ گر کر 73ویں پوزیشن پر آگئے۔ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی بدستور پہلے، انگلینڈ کے عادل رشید دوسرے اور ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔








