امریکی شہر ڈلاس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے دفتر کے قریب فائرنگ کے واقعے میں کم از کم ایک شخص ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے، جبکہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر ہلاک کرلیا۔
ڈلاس پولیس کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح نارتھ ویسٹ ڈلاس میں پیش آیا، جہاں مشتبہ شخص نے قریبی عمارت سے فائرنگ کی۔ دو زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آئی سی ای کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کی ترجمان ٹریشیا مکلافلن نے بتایا کہ واقعہ جس فیلڈ آفس میں پیش آیا وہاں نئے گرفتار شدہ افراد کی عارضی پروسیسنگ کی جاتی ہے، یہ کوئی حراستی مرکز نہیں تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ ممکنہ طور پر قریبی اپارٹمنٹ عمارت کی چھت سے کی گئی اور بعض عینی شاہدین نے اسے سنائپر حملہ قرار دیا۔یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب دو ہفتے قبل یوٹاہ میں قدامت پسند کارکن چارلی کرک کو بھی سنائپر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد امریکا میں سیاسی تشدد کی نئی لہر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔
الیکٹرانک و ڈیجیٹل میڈیا کے وفد کا ترجمان مرکزی مسلم لیگ کے ہمراہ جلال پورپیر والا کا دورہ