ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ،خصوصی رپورٹ
لندن:دنیا میں ہرچوتھے آدمی کوموبائل فوبیا ہوگیا ہے ، جوکہ بہت زیادہ نقصان دہ ہے،موبائل فوبیا کی بیماری نہ صرف نوجوانوں کو ہے بلکہ اس سے بچے بھی شکارہوگئے ہیں، اگر اس مسئلے پرقابونہ پایا گیا تو یہ ناسورمعاشرے میں تباہیاں پھیلادے گا
برطانیہ کے کنگزکالج کے ماہرین نے پچھلے کئی سالوں سے اس پرتحقیق کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بہت زیادہ استعمال سے موبائل فوبیاشکارافرادکے رویے بدل جاتے ہیں،برطانوی ماہرین کہتے ہیںکہ بچوں کے موبائل استعمال کرنے کے طریقوں سے ایک تو یہ بات واضح ہوگئی کہ ان کی عادات بگڑجاتی ہیں اور دوسری اہم چیز یہ ہے کہ ان کے رویوں میں سختی آجاتی ہے
برطانوی سائنسدانوں نے موبائل فون کے زیادہ استعمال کے حوالےسے اپنی تحقیق میںیہ چیز اخذ کی ہے کہ 10 سے 30 فیصد موبائل فوبیا کے افراد کے ہاں موبائل کا استعمال ایک خواہ مخواہ کی ضرورت بناکرپیش کی جاتی ہے، ان کے استعمال سے ایسےمحسوس ہوتا ہے کہ شاید کہ اگروہ موبائل استعمال نہ کریںگے تو ان کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا
کنگزکالج لندن کے ماہرین کہتے ہیںکہ سمارٹ فون کے استعمال اب ایک مستقل بیماری کی شکل اختیارکرچکی ہے، جسے ایک باقاعدہ بیماری کہا جا سکتا ہے یا یہ بھی کہاجاسکتا ہےکہ سمارٹ فون استعمال کرنے والوں کوموبائل فوبیا بیماری ہوجاتی ہے جس سے جان چھڑانا ناممکن ہوتا ہے