امریکا میں شٹ ڈاؤن کو ایک ماہ مکمل ہوگیا۔ ریپبلکن پارٹی دونوں ایوانوں میں اکثریت کے باوجود اخراجات کا بل پاس کروانے میں ناکام ہے۔

امریکا کے سیکڑوں وفاقی اداروں کے 7 لاکھ سے زائد ملازمین یکم اکتوبر سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔صدر ٹرمپ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ’’فلیبسٹر‘‘ قانون ختم کرنے کی دھمکی دے دی۔ سوشل میڈیا پیغام میں نیوکلیئر آپشن فعال کرنے کا عندیہ دے دیا۔فلیبسٹر کے تحت سینیٹ میں بل پیش کرنے کیلئے 60 ارکان کی حمایت درکار ہے، حکمران جماعت کے پاس 53 سینیٹرز ہیں جس کی وجہ سے کئی بار کوشش کے باوجود اخراجات کے بل پر بحث شروع نہ ہوسکی۔اپوزیشن جماعت شٹ ڈاؤن کے خاتمے کے بدلے اپنے مطالبات منوانا چاہتی ہے جس کیلئے صدر ٹرمپ تیار نہیں ہیں۔

Shares: