اوچ شریف :طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
اوچ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )طاہر والی پرٹریفک حادثہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
تفصیل کے مطابق اوچ شریف کے قریب طاہر والی کے مقام پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سلپ ہونے کی وجہ سے دو افراد شدید متاثر ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق20 دسمبر 2024 کی شام 5:58 پر موصول ہونے والی ہنگامی کال کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم 16 منٹ میں جائے حادثہ پر پہنچی۔ حادثہ طاہر والی کے قریب پیش آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سلپ ہونے سے دونوں سوار روڈ پر جا گرے اور پیچھے سے آنے والا گیس بوزر ان کے اوپر چڑھ گیا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا معمولی زخمی ہوا۔
ریسکیو سٹاف کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص محمد ارشد (27 سال) کا آدھا جسم گیس بوزر کے ویلوں میں پھنس گیا تھا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر باڈی کو نکالنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ دوسرا فرد محمد تنویر (34 سال) معمولی زخمی تھا، جسے جائے وقوعہ پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔