100 بیماریوں کا ایک ہی حل … محمد فہد شیروانی

0
89

قدیم ترین چینی طریقہ علاج کے مطابق پاؤں کے نیچے 100 کے قریب Acupressure Points (ایکوپریشر پوائنٹ) ہوتے ہیں۔ جن کو دبانے اور مساج کرنے سے انسانی اعضاء صحت یاب ہوتے ہیں۔ اس کو Foot Reflexogy
کہا جاتا ہے۔پاؤں کو مخصوص جگہ سے دبانے اور مساج کرنے سے 100 مختلف قسم کی بیماریوں کا علاج بغیر آپریشن اور دوائی کے کیا جا سکتا ہے۔اس طریقہ علاج کے حیران کن مثبت نتائج کی وجہ سےاس وقت عموماً پوری دنیا میں پاؤں کی مساج تھراپی سے مختلف بیماریوں کا نہ صرف علاج کیا جارہا ہے بلکہ اس سے اعضاء کو بھی ٹھیک کیا جا رہا ہے۔
مغلیہ دور سلطنت میں خود کو صحتمند اور چست رکھنے کا راز بھی تاریخ کی کتابوں میں ملتا ہے۔
وہ راز بالکل آسان نہایت مختصر ، ہر جگہ اور ہر شخص کے لئے کرنا بہت آسان ۔کوئی سا بھی تیل سرسوں یا زیتون وغیرہ پاؤں کے تلوؤں اور پورے پاؤں پر لگائیں خاص طور پر تلوؤں پر تین منٹ تک دائیں پاؤں کے تلوے اور تین منٹ بائیں پاؤں کے تلوے پر رات کو سوتے وقت مالش کرنا کبھی نہ بھولیں ، اور بچوں کی بھی اسی طرح مالش ضرور کریں ساری زندگی کا معمول بنا لیں پھر قدرت کا کمال دیکھیں۔
میرے رشتے کے نانا 90 سال کے ہو چکے ہیں۔ وہ گاؤں میں رہتے ہیں اور ساری زندگی سے کھیتی باڑی کر رہے ہیں۔ ان کی نہ کمر جھکی، نہ جوڑوں میں درد، نہ سر درد، نہ دانت ختم ، ایک بار ان سے ان کی صحت کا راز دریافت کیا تو بتانے لگے کہ مجھے ایک حکیم نے مشورہ دیا تھا کہ سوتے وقت اپنے پاؤں کے تلوؤں پر تیل لگا لیا کرو۔ بس یہی عمل میری شفاء اور فٹنس کا ذریعہ ہے۔
لہذا روزانہ رات کو پاؤں پر مالش کے عمل کو اپنا چاہیے تاکہ ہم بھی صحت مند و چست وتوانا زندگی بسر کر سکیں

Leave a reply