لاہور میں،آن لائن ٹیکسی ایپ سے لوٹ مار میں ملوث گروپ کے 4 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ٹیکسی سروس کا سافٹ ویئر آپریٹر ہی گروہ کا ماسٹر مائنڈ نکلا ہے-
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق مرکزی ملزم فرحان آفس میں سافٹ ویئر آپریٹر کے طور پر کام کرتا تھا، ملزم فرحان اپنے دیگر 3 ساتھیوں کو جعلی اکاؤنٹ بنا کر دیتا تھاجعلی اکاؤنٹ کے ذریعے ملزمان شہریوں کی کوریئر کی گئی اشیا چوری کرکے کر فرار ہوجاتے تھے، ملزمان اب تک لاکھوں روپے مالیت کی اشیا ایپ پر جعلی اکاؤنٹ بنا کر لوٹ چکے ہیں، ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ الیکٹرانکس اشیا، کپڑے، دیگر چیزیں اور 2 پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز
انہوں نے کہا کہ،گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم فرحان، کاشف، فیصل اور ولید شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پولیس ٹیم نے مل کر نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا، شہریوں کے مفادات کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
5اگست کا احتجاج آغاز سے پہلے ہی فلاپ ہو گیا،عظمیٰ بخاری