ملک بھر میں اخوت فاؤنڈیشن کے نام پر آن لائن دھوکہ دہی کی متعدد شکایات سامنے آنے کے بعد ادارے نے عوام الناس کو خبردار کر دیا ہے کہ وہ کسی بھی نام نہاد اسکیم یا جعلی پلیٹ فارم کے جھانسے میں نہ آئیں۔

بعض جعلساز گروہ سادہ لوح عوام کو "بلاسود قرض” دینے کا جھانسہ دے کر ان سے ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے فیسوں کی مد میں رقم وصول کر رہے ہیں۔ یہ گروہ سوشل میڈیا، یوٹیوب چینلز، فیس بک پیجز، اور جعلی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے اخوت کے نام پر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔اخوت انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اخوت فاؤنڈیشن کبھی بھی آن لائن قرض کی درخواست وصول نہیں کرتا۔قرض صرف اخوت کے دفاتر کے ذریعے ہی دیا جاتا ہے۔ادارے کی کوئی بھی فیس یا رقم ایزی پیسہ/جاز کیش کے ذریعے وصول نہیں کی جاتی۔کسی کو اخوت کے نام پر پیسے ٹرانسفر نہ کریں، چاہے وہ کتنا ہی معتبر دکھائی دے۔عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ صرف اور صرف اخوت کی آفیشل ویب سائٹ www.akhuwat.org.pk سے ہی معلومات حاصل کریں اور کسی بھی مشکوک لنک یا پیغام کو نظرانداز کریں۔

Shares: