آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا مطالبہ پارلیمنٹ میں سامنے آ گیا

0
33

آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا مطالبہ پارلیمنٹ میں سامنے آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آن لائن گیم پب جی پر پابندی کا مطالبہ سامنے آ گیا، بھارتی لوک سبھا میں میں آن لائن گیم پب جی ، بلیو وہیل اور دیگر کمپیوٹر گیمز کو بچوں کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔اپوزیشن جماعت کانگریس کے وسنت کمار نے وقفہ صفر میں کہا کہ پب جي، بلیو وہیل اور دیگر کو آن لائن کمپیوٹر گیمز بچوں کے لئے مہلک ہیں تو ان پر پابندی عائد ہونی چاہئے ان کی وجہ سے چھوٹے بچوں کا ذہن متاثر ہو رہا ہے اور وہ جارح بنتے جا رہے ہیں اور ان کی ذہنی سوچ میں بھی تبدیلی آ رہی ہے۔

انہوں نے موبائل اور کمپیوٹر پر ان کھیلوں کو تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کو ان پر پابندی لگانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے کیونکہ نوجوانوں پر ان کھیلوں سے منفی اثر پڑ رہا ہے.

بھارت میں پب جی گیم بہت زیادہ معروف ہوچکی ہے جس پر پابندی کا آج مطالبہ کیا گیا ہے، رواں برس چند ماہ قبل بھارتی ریاست گجرات میں یہ گیم کھیلنے کی عادی ایک خاتون نے پب جی کی خاطر خاوند سے طلاق کا مطالبہ کردیا۔ 19 سالہ خاتون نے ویمن ہیلپ لائن پر کال کرکے اپنے شوہر سے علیحدگی میں مدد کا کہا اور بتایا کہ وہ وہ پب جی میں ملنے والے اپنے نئے گیمنگ پارٹنر کے ساتھ شادی کرنا چاہتی ہے۔

ہیلپ لائن ابھیام کے سربراہ بریندراسن گوہل کے مطابق یہ فون کال اپنی نوعیت کی پہلی کال تھی کیونکہ عام طور سے خواتین ہمیں فون کرکے کہتی ہیں کہ ان کے بچے پب جی کے عادی ہیں۔ہیلپ لائن کی جانب سے بھیجی جانے والی مشاورتی ٹیم نے خاتون کے گھر جا کر اہلخانہ سے اس مسئلے پر بات چیت کی تو علم ہوا کہ موبائل فون کو بہت زیادہ وقت دینے کی وجہ سے خاتون کے گھر والوں سے اس کا جھگڑا ہوا۔

مشاورتی ٹیم نے خاتون کو اس فیصلے پر نظر ثانی کرنے کیلئے سمجھایا اوربحالی کے مرکز میں رہنے کا مشورہ دیا جہاں موبائل فون کے استعمال کی اجازت نہیں ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اسےسوچنے کیلئے کچھ وقت چاہیے، اگر اس نے اپنا فیصلہ تبدیل کیا تو وہ کال کرکے بتا دے .

انڈونیشیا کے عالم دین نے پب جی گیم پر فتوی دیتے ہوئے اسے مکمل حرام قرار دیا انڈونیشیا کے مذہبی سکالر کا کہنا ہے کہ قیامت برپا ہونے سے پہلے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ہو گی جس کا نام الملحة الکبری ہے یہ جنگ اتنی خوفناک ہوگی کہ ننانوے ہارے گے اور صرف ایک جیتے گا۔ اس گیم میں بھی بلکل ایسا دیکھایا گیا ہے.

Leave a reply