سوشل میڈیا پر آن لائن کمائی کے جھانسے میں آ کر ایک خاتون مبینہ فراڈ کا شکار ہو گئیں اور ایک لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنے کے بعد خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گنگا انوشہ نامی خاتون کو سوشل میڈیا پر گھر بیٹھے کام کا ایک اشتہار نظر آیا، جس میں آسان آمدنی کا وعدہ کیا گیا تھا۔فراڈ کرنے والوں نے پہلے ایک ہزار روپے بطور ابتدائی سرمایہ طلب کیا، جس کے بعد انوشہ کو جعلی طور پر 7 ہزار روپے کی "کمائی” دکھائی گئی، تاہم یہ رقم حقیقت میں ان کے بینک اکاؤنٹ میں کبھی نہیں پہنچی۔بعد ازاں جب خاتون نے رقم نکالنے کی کوشش کی تو فراڈیوں نے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔
اپنی رقم واپس پانے کی امید میں انوشہ نے اپنا سونا بیچ کر مزید رقم ادا کی، جس سے مجموعی طور پر ان کا نقصان تقریباً ایک لاکھ روپے تک پہنچ گیا۔فراڈ کرنے والوں سے بار بار رابطے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد انوشہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں اور بالآخر خودکشی کر لی۔خاتون نے خودکشی سے قبل ایک خط چھوڑا جس میں انہوں نے دوسروں کو سوشل میڈیا پر ایسے دھوکوں سے بچنے کی تلقین کی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے سائبر فراڈ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاک بحریہ کے افسران، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب
کراچی: پولیس اور رینجرز اہلکاروں میں فائرنگ، ایک جاں بحق، ایک زخمی
ژوب میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج
ایف آئی اے کے 2 اہلکار کرپشن کیس میں گرفتار
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کا دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا اعلان