آن لائن خریداری،ذرا احتیاط سے،خواتین کرتی ڈیلنگ،پھر لوٹ لیا جاتا،گینگ گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کی کاروائیان جاری ہیں
پولیس نے آن لائن مارکیٹنگ ویب سائٹ سے موبائل فون کی ڈیلنگ کر کے لوگوں کو بلا کر لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا ہے، گینگ میں خواتین بھی شامل تھیں جو لوگوں سے بات کر کے ڈیل کرتی ہیں، خواتین کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے،
سر سید پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اسٹریٹ کریمنل رنگے ہاتھوں گرفتار کر لئے،ملزمان شہری رضوان کو اسلحے کے زور پر لوٹ رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس موبائل پہنچ گئی پولیس نے نہایت حکمت عملی سے ملزمان کو گھیرا ڈال کر بغیر کسی مزاحمت کے گرفتار کر لیا ملزمان میں مبشر ولد محمد دین اور راحیل ولد عبدالنبی شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1 TT پسٹل 30 بور لوڈ میگزین اور ایک موٹر سائیکل جعلی نمبر پلیٹ کی برآمد کی گئی،ملزمان نے دورانِ تحقیقات انکشاف کیا کہ وہ کافی عرصے سے آنلائن مارکیٹنگ ویبسائٹ سے موبائل فون کی ڈیلینگ کرکے لوگوں کو بلاکر اسلحہ کے زور پر لوٹا کرتے ہیں ملزمان نے بتایا کہ چھینے ہوئے موبائل فون بھی آنلائن ویبسائٹ کے ذریعے کم داموں فروخت کردیتے ہیں گرفتار ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ واردات میں ان کے ساتھ خواتین بھی شامل ہیں جو لوگوں سے فون پر بات کرکے بلاتی ہیں اور ڈیل کرتی ہیں. گرفتار ملزمان پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں گرفتار ملزم مبشر اعلی تعلیم یافتہ ہے اور موبائل فون کے کوڈ کھولنے اور سافٹویئر تبدیل کرنے کا ماہر ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے
راہ چلتی طالبات کو ہراساں اور آوازیں کسنے والا اوباش گرفتار
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”
طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی
سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے