کراچی: این سی سی آئی اے نے عالمی طور پر کراچی میں منظم گروپ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 34 ملکی و غیر ملکی افراد کو گرفتار کر لیا،گرفتار کئے گئے افراد میں 15 غیرملکی اور 19 پاکستانی شہری شامل ہیں –

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان آن لائن انویسٹمنٹ کا جھانسہ دے کر شہریوں کو لوٹنے میں ملوث ہیں،ملزمان سوشل میڈیا پر کرپٹو کرنسی اور فوریکس میں سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے تھے، ملزمان سے 37 کمپیوٹرز، 40 موبائل فون، 10 ہزا ر سے زائد موبائل سمز اور 6 غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج بھی برآمد ہوئے۔

پی آئی اے کا برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن میں توسیع کا فیصلہ

پریس کانفرنس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) طارق نواز نے کہا کہ تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، این سی سی آئی کو فنکشنل بنیادوں پر اسپیشلائزڈ کر رہے ہیں،سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے لوگوں کے ساتھ فراڈ کیا جا رہا تھا، تحقیقاتی ٹیم تکنیکی بنیادوں پر مزید شواہد پر کام کر رہی ہے، گرفتاریاں ڈی ایچ اے فیز ون اور 6 سے عمل میں آئیں، جعلی اکاؤنٹس کی نگرانی کرکے ملزمان تک رسائی حاصل کی، جرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لا رہے ہیں۔

لاہور رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس میں اضافہ

Shares: