کراچی: شاہین فورس کے قیام اور اسنیپ چیکنگ کے باوجود شہر میں بدستور ڈاکو راج قائم ہے،نومبر 2022 میں شہری کروڑوں روپے مالیت کی 152 گاڑیوں اور 9 ہزار 676 موٹر سائیکلوں سے محروم ہوئے جب کہ 2 ہزار سے زائد موبائل فونز چھینے گئے۔

ذرائع کےمطابق شہر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانےکےلیےشاہین فورس کا قیام اور روزانہ کی بنیاد پر 4 گھنٹے کی اعصاب شکن پولیس اسنیپ چیکنگ کےباوجود شہرمیں بدستور ڈاکو راج قائم رہا، گزشتہ ماہ نومبر میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ڈاکوؤں ، موٹر سائیکل و کار لفٹروں نے شہریوں کو کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز اور نقدی سے محروم کر دیا۔

 

میں نے گھڑی نہیں خریدی لہذا آئیندہ اس مسئلہ پر مجھے گھسیٹا گیا تو قانونی کاروائی…

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے رواں سال ستمبر کے پہلے ہفتے میں اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں پر قابو پانے کے لیے شاہین فورس تشکیل دی تھی جب کہ انہی کی ہدایت پر تھانوں کی سطح پر ایس ایچ اوز روزانہ کی بنیاد پر رات 7 بجے سے رات 11 بجے تک 4 گھنٹے کی اسنیپ چیکنگ بھی کر رہے ہیں۔

ابتدائی طور پر کراچی پولیس چیف اور ضلعی ایس ایس پیز کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے عمل کو مانٹیر کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ بھی کیے گئے جو کہ اب دیکھنے میں نہیں آرہے۔

اس حوالے سے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر تھانوں کی سطح پر اسنیپ چیکنگ کا عمل جاری ہے، تو پولیس افسران کے بھی روزانہ کی بنیاد پر سرپرائز وزٹ ہونے چاہیں تاکہ انھیں بھی پتہ چلے کہ 4 گھٹنے تک جاری رہنے والی اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس کس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے یا پھر اسنیپ چیکنگ کے گھنٹے پورے کرنے میں اپنا وقت برباد کر رہی ہے۔

وزیر خارجہ کی انڈونیشیا میں ملاقاتیں؛ علاقائی، بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال

سی پی ایل سی نے گزشتہ ماہ نومبر میں شہر میں اسٹریٹ کرائمز سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر میں شہر کے مختلف علاقوں سے کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی طور پر 152 گاڑیاں اور 9 ہزار 676 موٹر سائیکلیں چوری و چھینی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ شہریوں سے 10 گاڑیاں چھینی اور 142 چوری کی گئیں اسی طرح سے 424 موٹر سائیکلیں چھینی اور 4 ہزار 626 موٹر سائیکلیں چوری کرلی گئیں۔اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ شہریوں کو 2 ہزار 372 موبائل فونز سے محروم کر دیا گیا جب کہ اغوا برائے تاوان کا ایک کیس رپورٹ ہوا، اس کے علاوہ گزشتہ ماہ بھتے سے متعلق 4 واقعات بھی سامنے آئے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ گزشتہ 30 روز میں شہر میں قتل و غارت گری کے دوران 54 افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔

Shares: