برطانوی اخبار دی گارجین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شرم الشیخ میں منعقدہ عالمی اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم جورجیا میلونی کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم اسٹارمر کو گفتگو کے لیے اشارہ کیا مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انھیں شرمندہ کر دیا۔اخبار نے لکھا کہ ایسے موقع پر واحد رہنما جو ٹرمپ کو قابو میں رکھنے میں کامیاب رہے، وہ وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ گارجین کے مطابق شہباز شریف نے ٹرمپ کی بھرپور تعریف کی اور ایک موقع پر جب ٹرمپ دوبارہ اسٹیج کی جانب بڑھنے لگے تو انہوں نے مؤدبانہ انداز میں انھیں روک کر اپنی تقریر جاری رکھی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ تقریب میں دو گھنٹے تاخیر سے پہنچے، پہلے انہوں نے متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ منصور بن زائد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہت سا کیش ہے۔ بعد ازاں کینیڈا کے وزیراعظم سے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ شکر کرو تمہیں گورنر نہیں کہا۔گارجین کے مطابق، مختلف رہنماؤں کے ساتھ ٹرمپ کے رویے کے برعکس، وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کا رویہ نہایت گرمجوش تھا، اور وہ واحد رہنما تھے جنہوں نے ٹرمپ کو مؤثر انداز میں سنبھالا.
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
حماس غزہ امن منصوبے پر عمل کرکے فوراً غیر مسلح ہو جائے،امریکی سینٹکام
وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی اہم ملاقات
مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لگانے پر گجرات کالج کے پرنسپل کو شوکاز نوٹس