ایران کے دارالحکومت تہران کو پانی فراہم کرنے والا امیر کبیر ڈیم خشک سالی کے باعث خطرناک حد تک خالی ہو چکا ہے۔

حکام کے مطابق ڈیم میں صرف دو ہفتے کا پانی باقی ہے۔تہران واٹر کمپنی کے ڈائریکٹر بہزاد پارسا نے بتایا کہ ڈیم میں اس وقت صرف 1.4 کروڑ مکعب میٹر پانی موجود ہے، جو اس کی کل گنجائش کا صرف 8 فیصد ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سطح پر یہ ڈیم زیادہ سے زیادہ دو ہفتے تک پانی فراہم کر سکتا ہے۔گزشتہ سال اسی ڈیم میں 8.6 کروڑ مکعب میٹر پانی تھا، مگر اس سال بارش میں 100 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تہران کے شہری روزانہ تقریباً 30 لاکھ مکعب میٹر پانی استعمال کرتے ہیں۔ پانی کی قلت کے باعث کئی علاقوں میں فراہمی عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔ایرانی صدر مسعود پزشکیاں نے خبردار کیا ہے کہ پانی کا بحران اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے جتنا اس پر بات کی جا رہی ہے.

امریکا میں شٹ ڈاؤن، پروازوں میں تاخیر، کنٹرولرز بغیر تنخواہ کے کام کرنے پر مجبور

تربت کے نواحی علاقے سے 4 نوجوانوں کی لاشیں برآمد

فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے والی اسرائیلی فوج کی وکیل لاپتہ

برطانیہ ، 6 لاکھ افراد بیماریوں کے باعث ملازمت چھوڑنے کا خدشہ

Shares: