کندھ کوٹ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کا رسک الاؤنس کی بندش کے خلاف او پی ڈی کا بائیکاٹ، ہسپتال کے باہر احتجاجی دھرنا
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ ہسپتال کندھ کوٹ میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی جانب سے حکومت سندھ کی جانب سے رسک الاونس بند کرنے کے خلاف ملازمین نے بازؤں پر سیاہ پیٹیاں باندھ کر او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری قاضی اعجاز احمد۔ صدر علی حسن قمبرانی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا رسک الاؤنس بند کرنا پیرا میڈیکل اسٹاف کے ساتھ ظلم ہے ، پیرا میڈیکل سٹاف کا تمام عملہ 24 گھنٹے اپنی جان کی بازی لگا کر ان لوگوں کو اپنے سینے سے لگاتا ہے جس سے اسکے اپنے گھر والے بھی نفرت کرتے ہیں ، اس موقع پر پیرا میڈیکل اسٹاف کے ملازمین نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر رسک الاؤنس بحال کر کے ملازمین میں پائی جانے والی بےچینی ختم کی جائے بصورت دیگر 20 اکتوبر کو کراچی پریس کلب کے آگے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ دوسری طرف ہسپتال کی او پی ڈی کا بھی بائیکاٹ سے سینکڑوں مریض رل گئے ،:پیرا میڈیکل اسٹاف کے احتجاج سے کتے کے کاٹنے سے زخمی بچے کو طبی امداد نہ مل سکی ،متاثرہ بچے کی ماں نے اپنے آپ زخمی بچے کے ہمراہ ہسپتال عملے کے خلاف احتجاج کیا،نوٹس لیکر بچے کا علاج کر کے ان کی جان بچائی جائے بچے کی والدہ کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ
Shares: